لاہور سمیت پاکستان بھر میں100سے زائد نئے سنیما گھر بنانے کا فیصلہ

ْسب سے زیادہ پنجاب میں سنیما بنائیں جائیں گے ‘ بھارتی کمپنیاں جد ید مشینری فراہم کر یں گی

منگل 23 جنوری 2018 12:55

لاہور سمیت پاکستان بھر میں100سے زائد نئے سنیما گھر بنانے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) لاہور سمیت پاکستان بھر میں100سے زائد نئے سنیما گھر بنانے کا فیصلہ ‘سب سے زیادہ پنجاب میں سنیما بنائیں جائیں گے جبکہ بھارتی کمپنیاں جد ید مشینری فراہم کر یں گی ۔

(جاری ہے)

چیئر مین سینما اونرز ایسوسی ایشن زوریز لاشاری کے مطابق لاہو سمیت ملک بھر میں سو سینما گھر نئے بنیں گے لاہور میں جدید ٹیکنالوجی کے حامل سینما گلبرگ بحریہ ٹان ڈیفنس بیدیاں روڈ سمیت رائیونڈ روڈ پر کھلے گے بھارتی کمپنیاں سینما کی جدید مشینری دے گی معاہدہ ہوگیادوہزار اٹھارہ کے آخر تک لاہور میں مزید پینتیس سینما گھر نئے بنیں گے سینما گھر اسلام آباد کراچی ملتان اور پشاور میں بھی کھلیں گے پاکستان سنیما اونرز اور دبئی کی کمپنی کے درمیان معاہدہ طے پاچکا ہے ۔