پیر سیالوی کی تحریک پر پنجاب حکومت کا اہم مزارات کو تحویل میں لینے کا فیصلہ

منگل 23 جنوری 2018 12:33

پیر سیالوی کی تحریک پر پنجاب حکومت کا اہم مزارات کو تحویل میں لینے کا ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔23جنوری2018ء) :حکومت پنجاب نے تحریک تحفظ ختم نبوت ﷺ کے نام سر کردہ رہنماؤں کے مزارات کو محکمہ اوقاف کی تحویل میں لینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ساتھ ہی ڈپٹی کمشنروں کے ذریعے پنجاب بھر کے گدی نشینوں کے حوالے سے معلومات اکھٹی کرنے کا کہا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

قومی اخبار میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق گدی نشینوں کے ا خراجات کیا ہیں ان کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جائیں گی ،اس کے علاوہ یہ کتنا ٹیکس ادا کرتے ہیں اور یہ کس کی مد میں ٹیکس ادا کرتے ہیں سب معلومات حاصل کی جائیں گی ۔

حکومتی ہتھکنڈوں سے مختلف درگاہوں کے سجادہ اور گدی نشینوں کے خلاف کارروائی کر کے انہیں پیر حمید الدین سیالوی سے علیحدہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اس عمل کے پیش نظر عمل درآمد کرنے کے لئے طریقہ کاربھی طے کیا جا چکا ہے ۔سید زعیم قادری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ معاملہ سیاسی نہیں بلکہ انتظامی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے ۔ 

متعلقہ عنوان :