حید ر آباد میں کلاس سے نکالے جانے پر طالبعلم کا ساتھیوں سے مل کر استاد پر تشدد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 جنوری 2018 12:32

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2018ء):حیدر آباد کے تعلیمی ادارے میں ایک طالبعلم نے اپنے ساتھیوںکے ساتھ مل کر استاد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئی۔نوجوان نے اُستاد سے کلاس سے نکالنے کا بدلہ کیا۔ کلاس سے نکالے جانے پر مذکورہ نوجوان نے اپنے ساتھیوںں کو بُلایا اور بدلہ لینے کے لیے استاد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

اُستاد پر حملہ آور ہونے پر ساتھی ہم جماعتوں نے اپنے اُستاد کو بچایا اور مذکورہ نوجوان کو پکڑا۔ تشدد سے زخمی ہونے والے اُستاد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ بھی درج کر لی گئی ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے نہ صرف اُستاد پر حملہ کرنے والے نوجوان کو تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ اس کے والدین کو بھی آڑے ہاتھوں لیا جو اپنے بچے کو اُستاد کی عزت و تکریم نہیں سمجھا سکے۔سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: