ہری پور جیل میں 2 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا

جان بہادرنے عداوت ، امان اللہ نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی کو قتل کردیا تھا

منگل 23 جنوری 2018 12:52

ہری پور جیل میں 2 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا
ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) سینٹرل جیل ہری پور میں سزائے موت پانے والے دو مجرموں کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جان بہادر اور امان اللہ کو تختہ دار پر لٹکایا گیا،جان بہادرگل بہادر سکنہ تخت بائی مردان نے عداوت کی بنا پر قتل کیا تھا جبکہ امان اللہ ولد محمدہاشم سکنہ ڈی آئی خان نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی کو قتل کردیا تھا۔پھانسی سے قبل دونوں مجرموں سے ان کے اہل خانہ کی ملاقات بھی کرائی گئی جبکہ پھانسی دینے کے لئے جلاد صادق مسیح کو خصوصی طور پر پشاور سے طلب کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ سال دو ہزار اٹھارہ میں حکومت کی جانب سے دی جانے والی یہ پہلی پھانسی ہے

متعلقہ عنوان :