نقیب اللہ کے ساتھ مارے گئے دیگر ملزمان کی ہلاکت کی بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا

سلطان خواجہ تینوں ملزمان کے کرمنل ریکارڈ کیلئے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے آئی جیز کو خط لکھ دیے

منگل 23 جنوری 2018 12:52

نقیب اللہ کے ساتھ مارے گئے دیگر ملزمان کی ہلاکت کی بھی تحقیقات کا آغاز ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹائو ن پولیس مقابلے میں نقیب اللہ محسود کے ساتھ مارے گئے دیگر 3 ملزمان کی ہلاکت کی بھی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا،تینوں ملزمان کے کرمنل ریکارڈ کے لیے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے آئی جیز کو خط لکھ دیے گئے ۔

(جاری ہے)

نقیب اللہ محسود قتل کیس کی تحقیقاتی کمیٹی میں شامل ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ نے تینوں ملزمان کے کرمنل ریکارڈ کے لیے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے آئی جیز کو خط لکھ دیے جبکہ سندھ کے ڈی آئی جیز کو بھی معلومات دینے کا کہا گیا ہے۔دوسری جانب تینوں ملزمان کے شناختی کارڈ نمبر، تصاویر اور دیگر تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :