ایس ایس پی را ئو انوار کی دبئی فرار کی کوشش ناکام بنا دی گئی

را ئو انوار کو گرفتارنہیں صرف بیرون ملک جانے سے روکا گیا، ایئرپورٹ ذرائع

منگل 23 جنوری 2018 12:52

ایس ایس پی را ئو انوار کی دبئی فرار کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان نقیب اللہ محسود کو ہلاک کرنے کے الزام میں معطل ایس ایس پی ملیر را ئو انوار کی اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔تفصیلات کے مطابق بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قبائلی نوجوان نقیب اللہ محسود قتل کیس میں ملوث ایس ایس پی را ئو انوار کی دبئی فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

(جاری ہے)

اسپیشل برانچ کی نشاندہی پر رات 2 بجے سابق ایس ایس پی ملیر را انوار کو ہوائی اڈے پر روکا گیا جو نجی ائرلائن کی پرواز 615 سے دبئی جانا چاہتے تھے۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق را ئو انوار کو گرفتارنہیں کیا گیا اور صرف بیرون ملک جانے سے روکا گیا جس کے بعد وہ واپس اسلام آباد چلے گئے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق رائو انوار نے اپنی سفری دستاویزات قریبی ساتھی کے ذریعے ایئرپورٹ بھجوائیں، جن میں 20 جنوری کو جاری کیا گیا سندھ حکومت کا این او سی بھی شامل تھا۔نقیب اللہ کی ماورائے عدالت ہلاکت میں ملوث پولیس افسر رائو انوار گزشتہ روز تک اپنا موبائل فون نمبر بند کرکے روپوش ہوگئے تھے اور کسی سے بھی رابطہ نہیں کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :