پارٹی میں شہباز شریف یا کسی اور کا کوئی اختلاف نہیں‘

30 سال سے ہمیں الگ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں‘ اب بھی ایسی کوششیں کرنے والے ناکام ہوں گے‘ جو بھی منتخب حکومت آئے اسے سکون سے کام کرنے دیا جائے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد نجی ٹی وی سے غیر رسمی گفتگو

منگل 23 جنوری 2018 12:44

پارٹی میں شہباز شریف یا کسی اور کا کوئی اختلاف نہیں‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) مسلم لیگ (ن) کی رہنما و سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پارٹی میں شہباز شریف یا کسی اور کا کوئی اختلاف نہیں‘ تیس سال سے ہمیں الگ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں‘ اس سال بھی کوششیں کرنے والے ناکام ہوں گے‘ جو بھی منتخب حکومت آئے اسے سکون سے کام کرنے دیا جائے۔

(جاری ہے)

منگل کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پارٹی میں شہباز شریف یا کسی اور کا کوئی اختلاف نہیں ہم سب ایک ہیں۔ تیس سال سے ہمیں الگ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں اس بار بھی کوششیں کرنے والے ناکام ہوں گے۔ پانچ سال سکون سے حکومت کرنے کا موقع ملنا چاہئے جو بھی منتخب حکومت آئے اسے سکون سے کام کرنے دینا چاہئے۔