وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم ، دیگر اجلاسوں میں شرکت اورسائیڈلائن پر ملاقاتوں سے متعلق تفصیلات جاری

وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین کی دعوت پر فورم میں شرکت کررہے ہیں ‘ وہ بیلٹ اینڈ روڈ کے اثرات کے عنوان سے سیشن میں شریک، 15 بڑی کثیر الملکی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقاتیں ‘ فورم کے خصوصی سیشن میں سربراہان حکومت و مملکت سے بات چیت کرینگے ‘ ترجمان دفتر خارجہ

منگل 23 جنوری 2018 12:44

وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم  ، دیگر اجلاسوں میں شرکت اورسائیڈلائن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) دفتر خارجہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی عالمی اقتصادی فورم میں مصروفیات کا شیڈول اور سائیڈلائن پر ملاقاتوں اور دیگر اجلاسوں میں شرکت سے متعلق تفصیلا ت جاری کردیں جن کے مطابق وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین پروفیسر کلاز شواب کی دعوت پر فورم میں شرکت کررہے ہیں ‘ وزیراعظم بیلٹ اینڈ روڈ کے اثرات کے عنوان سے سیشن میں شریک ہوں گے‘ وزیراعظم 15 بڑی کثیر الملکی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے‘ فورم کے خصوصی سیشن میں وزیراعظم کی سربراہان حکومت و مملکت سے بات چیت ہوگی‘ فورم پاکستان کو ملک میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع سے آگاہ کرنے کا ذریعہ فراہم کرے گا۔

منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم چیئرمین پروفیسر کلاز شواب کی دعوت پر عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کررہے ہیں۔ وزیراعظم کئی تقاریب میں شریک ہوں گے وزیراعظم فورم میں شریک عالمی رہنمائوں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم پندرہ بڑی کثیر الملکی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریںگے۔

فورم کے خصوصی سیشن میں وزیراعظم کی سربراہان حکومت و مملکت سے بات چیت ہوگی۔ وزیراعظم بیلٹ اینڈ روڈ کے اثرات کے عوان سے سیشن میں شریک ہونگے۔ بین الاقوام میڈیا کے ساتھ انٹرویوز بھی وزیراعظم کے پروگرام کا حصہ ہیں۔ فورم پاکستان کو ملک میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع سے آگاہ کرنے کا ذریعہ فراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :