پاب نے دوگھنٹے کی بیٹی کو مردہ سمجھ کر کوڑے کی ٹوکری میں پھینک دیا اس کے بعد کیا ہوا ،کیمرے نے دلخراش مناظرقید کر لیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 23 جنوری 2018 12:13

پاب نے دوگھنٹے کی بیٹی کو مردہ سمجھ کر کوڑے کی ٹوکری میں پھینک دیا اس ..
(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23جنوری 2018ء) باپ نے بیٹی کو مردہ سمجھ کر کوڑے کی ٹوکری میں پھینک دیا لیکن کچھ دیر بعد کیا ہوا،کیمرے نے تمام مناظر قید کر لئے۔تفصیلات کے مطابق دو گھنٹے کی بچی کو اس کے باپ نے بیگ میں ڈال کر یہ سوچ کر کوڑے کی ٹوکری میں پھینک دیا کہ وہ مردہ ہے۔پولیس نے سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس کا کہنا ہے کہ اس کی گرل فرینڈ آٹھ مہینے کی حاملہ تھی ۔

اچانک پیٹ میں درد اٹھنے کے بعد اس نے گھر کے ہی ایک کمرے میں بچی کو جنم دیا ۔

(جاری ہے)

باپ نے بچی کو ہسپتال لے کر جانے کی بجائے اسے بیڈ پر لٹا دیا اور اپنی گرل فرینڈ کو دیکھنے لگ گیا جب اس نے دو گھنٹے بعد دیکھا تو بچی کا رنگ بلکل بدل گیا تھا وہ سمجھا بچی مر گئی ہے جس کے بعد اس نے بچی کو ایک بیگ میں ڈالا اور ٹوکری میں پھینک دیا۔بچی ایک بوڑھی عورت کو ٹوکری سے ملی اور اس عورت نے بچی کو بچا لیا ۔اور اس کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔باپ کے بر عکس ڈاکٹرز کے مطابق اس کی حالت پہلے بھی بہتر تھی۔بعد ازاں بچی کو چائلڈ ویلفئیر پروٹیکشن منتقل کر دیا گیا۔جب کہ بچی کے والدین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔