راؤ انوار کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ چیف جسٹس کا حکم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 جنوری 2018 11:53

راؤ انوار کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ چیف جسٹس کا حکم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2018ء) : سپریم کورٹ میں نقیب اللہ محسود کے قتل پر چیف جسٹس کے از خود نوٹس کی سماعت ہوئی ۔ سماعت میں چیف جسٹس نے راؤ انوار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ وہ راؤ انوار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حکم پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ راؤ انوار جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہو رہے ۔ راؤ انوار کو نوٹس جاری کر کے طلب کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے راؤ انوار کو 27 جنوری کو طلب کرتے ہوئے آئی جی سندھ کو بھی ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم جاری کردیا۔نقیب اللہ کیس پر چیف جسٹس کے از خود نوٹس کی سماعت 27 جنوری کو کراچی رجسٹری میں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :