حملہ آوروں کو ممکنہ طور پر اندرونی مدد حاصل تھی،افغان حکام

ہوٹل حملے میں ہلاک ہونے والوں میں چھ یوکرائنی شہری بھی شامل ہیں،یوکرائنی وزارت خارجہ

منگل 23 جنوری 2018 11:57

حملہ آوروں کو ممکنہ طور پر اندرونی مدد حاصل تھی،افغان حکام
کیف/کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) افغان حکام نے کہاہے کہ ایسے خدشات سامنے آئے ہیں کہ حملہ آوروں کو اندرونی مدد حاصل تھی۔

(جاری ہے)

ادھر یوکرائن کی وزارت خارجہ کی طرف سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں چھ یوکرائنی شہری بھی شامل ہیں،جرمن ریڈیو کے مطابق افغان حکام نے بتایاکہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ حملہ آور ہفتہ 20 جنوری کی شب کس طرح اس ہوٹل کی سکیورٹی کو توڑنے میں کامیاب ہوئے۔ ہوٹل کی سکیورٹی تین ہفتے قبل ہی ایک پرائیویٹ کمپنی نے سنبھالی تھی۔ادھر یوکرائن کی وزارت خارجہ کی طرف سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں چھ یوکرائنی شہری بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :