پاکستان دہشت گردوں کے خلاف موثرکاروائی کرئے-امریکا کا مطالبہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 23 جنوری 2018 11:39

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری۔2018ء) کابل کے انٹر کانٹی نینٹل ہوٹل پر طالبان کے حملے کے بعد امریکا نے ایک مرتبہ پھر پاکستان سے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔امریکی صدر کی ترجمان سارہ سینڈرز نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں پر حملے سے امریکا کا اپنے افغانستان پارٹنرز کے ساتھ کام کرنے کا عزم مزید پختہ ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستانی اقدامات پر ایک مرتبہ پھر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سے مزید اقدامات کا مطالبہ دہرایا۔انہوں نے حملے کے وقت افغان فورسز کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مدد سے افغان فورسز دہشت گردوں کے خلاف تعاقب کا عمل جاری رکھیں گے جو دنیا کے دیگر ملکوں میں دہشت گردی پھیلانا چاہتے ہیں۔سارہ سینڈرز نے کہا کہ ہم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فورہ طور پر افغان راہنماﺅں کو گرفتار یا ملک بدر کرے اور پاکستان کو مذکورہ گروپ کو حملوں کیلئے اپنی سرزمین کے استعمال سے روکنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :