پنجاب یونیورسٹی تصادم کے پیچھے کون لوگ تھے،منظر عام پر آنے والی چیٹ نے سب کے پول کھول دئیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 23 جنوری 2018 11:17

پنجاب یونیورسٹی تصادم کے پیچھے کون لوگ تھے،منظر عام پر آنے والی چیٹ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23جنوری2018ء) پنجاب یونیورسٹی تصادم کے پیچھے کون لوگ تھے،خفیہ پیغامات سامنے آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں کے مابین ہونے والے لڑائی جھگڑوں سے متعلق بڑی خبر سامنے آ گئی ہے۔اورکچھ ایسے پیغامات سامنے آ گئے ہیں جس میں دو لوگوں کی جانب سے پائینیر فیسٹول کو ناکام بنا نے کی منصوبہ بندی کی گئی۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر ہونے والی اس چیٹ میں جمعیت مخالف گروپ نے فیسٹول کو ناکام بنانے کے لئے باقاعدہ طور پر گفتگو کی۔اور اس میں پشتون لہجہ استعمال کیا گیا۔عزیز طوری اور اشرف خان نامی شخص میں ڈنڈے اور لاٹھیاں لانے کے انتظام سے متعلق گفتگو کی گئی جب کہ اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا کہ پچاس سے ساٹھ افراد کی ٹیم بنا کر حملہ کرنا ہے۔سوشل میڈیا پر یہ چیٹ آتے ساتھ وائرل ہو گئی ہے۔جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ کیمروں کی مدد سے تصادم میں ملوث طلبا کو گرفتار کیا جائے گا۔ویڈیو دیکھیں :