متحدہ عرب امارات ،ٹی آر اے نے VPN کے استعمال پر 5،000 درہم جرمانے کے ایس ایم ایس کی تردید کر دی

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 23 جنوری 2018 11:02

متحدہ عرب امارات ،ٹی آر اے نے VPN کے استعمال پر 5،000 درہم جرمانے کے ایس ..
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری2018ء) متحدہ عرب امارات کے ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی ٹی آر اے TRA نے وی پی این کا استعمال کرنے پرقریبی پولیس سٹیشن پر جرمانے کے طور پر 5000 درہم کی ادائیگی کے بارے میں افواہوں کا جواب دے دیا.
متحدہ عرب امارات میں آج کل یہ ایس ایم ایس وائرل ہوا ہے کہ وی پی این کے غیر قانونی استعمال پر آپکو کو بریبی پولیس ایسٹیشن میں جا کر 5،000 درہم ادا کرنا ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ٹی آر اے TRA شہریوں کو خبردار کر دیا ہے کہ انہوں نے ایسے کوئی ایس ایم ایس جاری نہیں کیے ۔
اتوار کے روز دونوں ٹیلی کام کمپنیوں ٹی آر اے اور اتصالات نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ صارفین کو خبردار کیا ہے انہوں نے ایسے کوئی ایس ایم ایس جاری نہیں کیے۔

متعلقہ عنوان :