یمن، سابق صدر علی عبداللہ صالح کا بھائی سرکاری فوج میں شامل

منگل 23 جنوری 2018 11:00

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کے بھائی یمن کی سرکاری افواج میں شامل ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق میجر جنرل علی صالح عفاش الحمیری نے ریاض پہنچ کر یمنی صدر عبدربہ منصور ہادی سے ان کے نائب علی محسن الاحمر کی موجودگی میں ملاقات کی اور سرکاری افواج میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

یمنی صدر نے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم مختلف حالات میں سرکاری فوج کی حمایت سے متعلق آپ کی تائید و حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :