یمن کے لیے سعودی عرب کی مزید ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد

منگل 23 جنوری 2018 11:00

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) سعودی عرب نے جنگ سے تباہ حال ملک یمن کے لیے انسانی ہمدردی کے تحت ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق یمن کے لئے اقوام متحدہ کی اپیل کے بعد سعودی عرب نے ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد کا اعلان کر دیا ہے۔ انسانی ہمدردی کے تحت دی جانے والی امداد کے علاوہ ریاض حکومت نے یمنی بندرگاہوں کی استعداد بہتر کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔ قبل ازیں سعودی عرب کی جانب سے یمن کے سینٹرل بینک کو بھی 2 ارب ڈالر فراہم کیے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :