راؤ انوار اعلیٰ شخصیت کے قریبی ہیں لیکن انہیں مارنے کا لائسنس نہیں دیا ہوا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 جنوری 2018 10:54

راؤ انوار اعلیٰ شخصیت کے قریبی ہیں لیکن انہیں مارنے کا لائسنس نہیں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2018ء): نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی عارف نظامی نے کہا کہ راﺅ انوار ایک اعلیٰ سیاسی شخصیت کے فرنٹ مین ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میرا نہیں خیال اس اعلیٰ شخصیت نے راؤ انوار کو لائسنس ٹو کل ، یعنی کسی کو بھی مارنے کا لائسنس دیا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اگر ان کے بیانات کو دیکھا جائے تو راﺅ انوار کے متضاد بیانات ہیں جن میں کبھی وہ کہتے ہیں کہ نقیب اللہ محسود تحریک طالبان کا بندہ تھا ۔ اور کبھی وہ کہہ رہے ہیں کہ وہ اسی نوے لاکھ کا بزنس کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی ذمہ دار ہر طرح سے سندھ حکومت ہی ہے۔ انہوں نے مزیدکیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: