تحریک صوبہ ہزارہ کے زیراہتمام آل پارٹی کانفرنس ’’آج‘‘ ہو گی

منگل 23 جنوری 2018 10:40

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) تحریک صوبہ ہزارہ کے زیراہتمام آل پارٹی کانفرنس (آج) بدھ کو ہو گی۔ کانفرنس کا مقصد ہزارہ کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔ ضلع کونسل ایبٹ آباد کے ہال میں منعقدہ کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کو سیاست سے بالاتر ہو کر ہزارہ کے وسیع تر مفاد کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کی دعوت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تحریک کے جاری کردہ دعوت نامہ کے مطابق تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد کی منتقلی، سی پیک منصوبہ میں ہزارہ کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور ہزارہ الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے معاملات سرفہرست رکھے گئے ہیں۔ کانفرنس دن 2 بجے منعقد ہو گی۔ یاد رہے کہ قبل ازیں مذکورہ کانفرنس 20 جنوری کو منعقد ہونا تھی جو قائد تحریک بابا حیدر زمان کی ناسازی طبیعت کے باعث مؤخر کی گئی تھی۔