ہری پور ، منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے ملزمان گرفتار، پولیس

منگل 23 جنوری 2018 10:40

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) ہری پورکے دو تھانوں کی پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے ملزمان گرفتار کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی منیر حیات نے ہمراہ نفری پولیس کے کارروائی کرتے ہوئے شہزادہ عالمگیر خان ولد خان سید سکنہ سنٹرل جیل کو گرفتار کر کے قبضہ سے ایک کین شراب 30 لیٹر برآمد کر لیا۔

مکان کرایہ دینے اور ان کی انٹری تھانہ میں نہ کروانے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے طاہر محمود ولد محمد دین سکنہ محلہ کھوہ ہری پور اور محمد آصف ولد محمد صفدر سکنہ حال رحمانیہ ٹائون کے خلاف 10 آر بی اے کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ 1111/17 جرم 324/34 تھانہ سٹی میں مطلوب شہریار خان عرف شہری ولد محمد نواز سکنہ محلہ صوبیداری سکندر پور گرفتارکر لیا۔

(جاری ہے)

جاوید خان ایس ایچ او کھلابٹ نے ہمراہ نفری پولیس کے کارروائی کرتے ہوئے محمد عدیل ولد محمد رشید سکنہ رحمان آباد چھوہ کالونی کو گرفتار کر کے 480 گرام چرس برآمد کر کے 3/4 EHO کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ کامران سعید ولد سعید الرحمن سکنہ کالس کو گرفتار کر کے قبضہ سے ایک بندوق 12 بور لائسنس معہ 10 عدد کارتوس برآمد کر لئے، ریکارڈ کی پڑتال کرنے پر لائسنس کی تھانہ میں انٹری نہ ہونے پر 21AA کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔

فیصل حفیظ اے ایس ایچ او نے ہمراہ نفری پولیس کے کارروائی کرتے ہوئے فضل الحق ولد لال محمد کیمپ نمبر 20 کو گرفتار کر کے 85 گرام ہیروئن برآمد3/4 EHO کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ شیخ امتیاز الحق ولد مصطفیٰ سکنہ کالس کو گرفتار کر کے قبضہ سے ایک بندوق 12 بور لائسنس دار معہ 10 عدد کارتوس برآمد کر کے حراست میں لے لیا۔ ریکارڈ کی پڑتال کرنے پر لائسنس کی تھانہ میں انٹری نہ ہونے پر 21AA کے تحت مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :