فارسٹر مختیار خان کے اعزاز میں باوقار الوداعی تقریب

منگل 23 جنوری 2018 10:40

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) فارسٹر مختیار خان مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے۔ ان کے اعزاز میں ایک باوقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں سپرٹنڈنٹ ہمایون خان، ایس ڈی ایف خورشید خان، ایس ڈی او فخر عالم خان رینج آفیسر ، بنارس خان سمیت دیگر شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

فارسٹر مختیار خان نے 40 سالہ سروس میں محکمہ جنگلات میں دیانتداری اور سائلین سے اعلیٰ اخلاق کو وطیرہ بنائے رکھا۔

الوداعی تقریب میں شریک محکمہ جنگلات کے افسران نے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اچھی رفاقت میں دلجمی سے اپنی ذمہ داری کو نبھایا۔ اس موقع پر فارسٹر مختیار عالم نے ایس ڈی ایف او خورشید خان کو ظہرانہ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کے ذمہ داران اور عملہ نے ہمیشہ شفقت کا مظاہرہ کیا جس کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔