بکوٹ، کیہال اور سلہڈ سے ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے تین یو سی کی نشستوں پر امیدواروں کی سیکروٹنی کا عمل مکمل

منگل 23 جنوری 2018 10:40

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) ضلع ناظم و نائب ناظم ایبٹ آباد سمیت 12 ممبران ضلع کونسل کے ڈی سیٹ ہونے پر یونین کونسل بکوٹ، کیہال اور سلہڈ سے ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے تین یونین کونسل کی نشستوں پر امیدواروں کی سیکروٹنی کا عمل مکمل ہو گیاہے ۔ کیہال سے پانچ، سلہڈ سے ایک، بکوٹ ضلع کونسل سے دو، تحصیل بکوٹ سے تین امیدواروں کے کاغذات مسترد کر دیئے گئے ہیں۔

قبل ازیں تینوں یونین کونسلوں پر 77 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، حتمی فہرست 26 جنوری جبکہ پولنگ 19 فروری کو ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق 30 اگست کو ناظمین انتخابات کے موقع پر پارٹی امیدواروں کے برعکس ووٹ دینے والوں کو سپریم کورٹ نے 20 دسمبر کو ڈی سیٹ کر دیا تھا۔ الیکشن کمیشن شیڈول کے مطابق یونین کونسل کیہال اربن سے خورشید محمد، افتخار خان جدون، صدائے پاکستان کے ملک گلنواز، صفدر رانا، عمیر انور، محمد یونس عباسی، سردار ذاکر حسین، محمد ساجد اعوان، اسد جاوید، اسرار احمد، تحریک لبیک کے راجہ اقبال، لیاقت علی خان، محمد بنارس عباسی، الطاف حسین، فرید محمد، احتشام الحق اور محمد سعید نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جن میں سے محمد بنارس عباسی، اسرار احمد، احتشام الحق، افتخار خان جدون کی سیکروٹنی کے عمل میں غیر حاضری پر کاغذات مسترد ہوئے۔

(جاری ہے)

یونین کونسل سلہڈ میں ساجد ولد عزیز الرحمن جبکہ بکوٹ میں اشفاق کیانی اور عاصم سرور کے ضلع کونسل جبکہ تحصیل میں نثار عباسی، اشفاق کیانی اور عاصم سرور کے کاغذات مسترد ہوئے جبکہ قبل ازیں یونین کونسل سلہڈ سے 18 امیدواروں میں دلدار، مبارک، ارشد اقبال، سعید خان، افضال خان، وقاص علی، لیاقت علی، تحریک لبیک کے مفتی نسیم حیدر، ساجد، چوہدری محمد شکیل، محمد اقبال، محمد افضال، محمد آفتاب، طارق محمود اور محمد شفیق تنولی شامل ہیں۔

یونین کونسل بکوٹ سے ضلع اور تحصیل کیلئے 39 امیدوار میدان میں آئے ہیں۔ ضلع کونسل بکوٹ کے لئے شوکت ارباب عباسی، سردار محمد عثمان، ریاض احمد، ذوالفقار حسین، محمد ارشد عباسی، راشد نثار عباسی، عاصم سرور، محمد ظہیر عباسی، محمد ذوالفقار ولد خانیزمان، نذیر احمد عباسی، ریاض احمد، اشفاق کیانی، محمد نصیر، محمد الیاس عباسی، محمد نثار اور زاہد حسین نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

تحصیل کونسل بکوٹ کی ایک نشست کیلئے 21 امیدوار قسمت آزمائی کریں گے جن میں سردار محمد عثمان، ریاض احمد، ذوالفقار حسین، محمد ارشد عباسی، شوکت ارباب عباسی، راشد نثار عباسی، عاصم سرور، الله داد عباسی، قاسم نسیم عباسی، باسط نسیم عباسی، محمد ظہیر، چوہدری محمد فارس، محمد ذوالفقار ولد خانیزمان، محمد ارشد، اشفاق کیانی، محمد ندیم، محمد زاہد حسین ، محمد نثار عباسی ، محمد طماز، محمد الیاس عباسی اور ریاض احمد شامل ہیں، نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔

حتمی فہرست 26 جنوری اور پولنگ 19 فروری کو ہو گی۔ تین یونین کونسلز اور ایک تحصیل کونسل کی نشستوں کے لئے درجنوں امیدواروں کی دلچسپی سے ضمنی الیکشن میں غیر متوقع نتائج سامنے آنے کا امکان ہے۔ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف نے اپنے اپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے مشاورت اور مہم شروع کر رکھی ہے۔ یونین کونسل سلہڈ اور کیہال کے کاغذات کی سیکروٹنی ریٹرننگ آفیسر اے سی رومان برہانہ جبکہ یونین کونسل بکوٹ کے امیدوار وں کے کاغذات کی سیکروٹنی ایڈیشنل اے سی ریونیو اسد محمود لودھی نے کی۔