آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم کچھ علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

منگل 23 جنوری 2018 10:00

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم کچھ علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن، گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش جبکہ اس دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم کوئٹہ میں ہلکی بارش ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :