نجیب الرحمن کو ایس ایس پی (آپریشنز) اسلام آباد تعینات کر دیا گیا

منگل 23 جنوری 2018 00:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) بی ایس 19 کے افسر نجیب الرحمن کو ایس ایس پی (آپریشنز) اسلام آباد تعینات کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (آپریشنز) کی حیثیت سے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نئی تعیناتی سے قبل وہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس میں ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے۔