ایف بی آر نے شہر میں کروڑوں روپے کا کاروبار کرنے کے باوجود سیلز ٹیکس ادائیگی نہ کرنے والی جوتا ساز فیکٹریوں کا خفیہ سروے شروع کردیا

پیر 22 جنوری 2018 23:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) ایف بی آر نے شہر میں کروڑوں روپے کا کاروبار کرنے کے باوجود سیلز ٹیکس ادائیگی نہ کرنے والی جوتا ساز فیکٹریوں کا خفیہ سروے شروع کردیا‘ براڈننگ آف ٹیکس بیس زون نے پہلے مرحلے میں3 غیر رجسٹرڈ شوز فیکٹریوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق ایف بی آر نے سالہاسال سے سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے بغیر کام کرنے والے شوز مینوفیکچررز کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے کارروائی شروع کردی بند روڈ، بادامی باغ، شاہ عالم مارکیٹ، شاہدرہ، ٹمبر مارکیٹ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں غیر رجسٹرڈ جوتا فیکٹریاں قائم ہیں۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہیکہ شہر بھر میں غیر رجسٹرڈ مینوفیکچررز کے خلاف منظم مہم چلائی جارہی ہے۔ غیر رجسٹرڈ شوز مینوفیکچررز کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے سے سالانہ محصولات میں کروڑوں روپے کااضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :