لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی محتسب پنجاب کے دفتر سے نکالے گئے کنٹریکٹ ملازمین کو نوکریوں پر بحال کر دیا

پیر 22 جنوری 2018 23:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی محتسب پنجاب کے دفتر سے نکالے گئے کنٹریکٹ ملازمین کو نوکریوں پر بحال کر دیا۔

(جاری ہے)

جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزاروں کے وکیل ملک اویس خالد نے عدالت کو بتایا کہ صوبائی محتسب نے گریڈ 5سے 16کے کنٹریکٹ ملازمین کو کسی قانونی جواز کے بغیر نوکریوں سے برطرف کر دیا،صوبائی محتسب پنجاب آفس کے تجربہ کار کنٹریکٹ ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کر کے من پسند کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر دیا گیا جو کہ واضح طور پر امتیازی سلوک ہے،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالت محتسب جیسے ادارے میں امتیازی سلوک برتنے کی اجازت کیسے دے سکتی ہے،عدالت نے صوبائی محتسب پنجاب کے نکالے گئے کنٹریکٹ ملازمین کو نوکریوں پر بحال کر دیا۔