عدالت عالیہ ادارے کے ملازمین کی ماں ہے ، نائب قاصدوں کا فرض ہے وہ ادارے کی خدمت کریں‘ جسٹس سید منصور علی شاہ

وہ امانت میں خیانت نہ کریں،عدالتی ملازمین سائلین سے ہنس کر ملیں اور جانفشانی سے اپنے فرائض سر انجام دیں‘چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا خطاب

پیر 22 جنوری 2018 23:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے لاہور ہائی کورٹ کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ امانت میں خیانت نہ کریں،عدالتی ملازمین سائلین سے ہنس کر ملیں اور جانفشانی سے اپنے فرائض سر انجام دیں ۔انہوں نے پیر کو لاہور ہائی کورٹ کے قاصدوں میں موٹرسائیکل تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ عدالت عالیہ ادارے کے ملازمین کی ماں ہے ، نائب قاصدوں کا فرض ہے کہ وہ ادارے کی خدمت کریں۔

انہوںنے کہا کہ قاصدوں کی ڈیوٹی میں شامل ہے کہ وہ ججوںکی پیشی اور اہم فائلیں ان کے گھر پہنچائیں۔ اس طرح ججوں کو فرائض کی انجام دہی میں آسانی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قاصدوں میں 117 موٹرسائیکل تقسیم کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یاد رہے اس فائل کے نکلوانے میں ان کے قاصد فر خ کا بھی بڑا حصہ ہے جو انہیں یہ معاملہ یاد کرواتا رہتاتھا ۔ انہوں نے کہا کہ اب قاصدوں ک فرض ہے کہ ایمانداری سے ادارے کی خد مت کریں ۔

نامزد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس یاور علی نے کہا کہ سٹاف کو قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے جتنی سہولیات دی جاسکتی ہیں وہ دی جانی چاہئیں۔ تقریب میں جسٹس سردار محمد شمیم خان ، جسٹس محمد فرخ عرفان خان، جسٹس محمد قاسم خان اور دیگر ججز موجود تھے۔ تقریب کے آخر میں چیف جسٹس کوملازمین کی طرف سے گلدستہ پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :