خواجہ خواجگان حضرت عبدالغفار المعروف مٹھا سائیں ؒ کے سالانہ عرس مبارک کے انتظامات کے سلسلے میں اجلاس

پیر 22 جنوری 2018 23:41

سکھر۔22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) خواجہ خواجگان حضرت عبدالغفار المعروف مٹھا سائیں ؒ کے 17اور 18فروری کو ہونیوالے عظیم الشان سالانہ عرس مبارک کے انتظامات کے سلسلے میں جماعت اصلاح المسلمین صوبہ سندھ کا اجلاس فقیر پور شریف میں منعقد ہوا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں خصوصی طور پر جماعت اصلاح المسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل انجینئر غلام محمد میمن نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں قاضی مشہود احمد ، خلیفہ اشرف جتوئی، مخدوم محمد اعظم، عبدالقادر عباسی، اقبال سوہو، ڈاکٹر سعید اعوان، طفیل احمد ابڑو، عبداللہ کھوکھر، نعمت اللہ قریشی، ذوالفقار جونیجو، مولانا دیدار حسین، مولانا سعید لاکھیر، ڈاکٹر نعمت اللہ، حافظ عظمت اللہ کے ساتھ خلفاء کرام، علماء کرام، ضلعی عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں عرس مبارک کے حوالے سے ماسٹر پلان ترتیب دے دیا گیا اور تمام شعبہ جات کے حوالے سے ذمہ داران کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔