سکھر سی سیکشن پولیس کی کارروائی ، مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر کے موٹرسائیکل چور کو گرفتار کر لیا

پیر 22 جنوری 2018 23:41

سکھر۔22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) سکھر سی سیکشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جیل موڑ کے قریب ناکہ بندی کے دوران مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر کے موٹرسائیکل چور وہاب میرانی گرفتار کر لیا، ترجمان پولیس کے مطابق مسروقہ موٹرسائیکل اصل مالک کے حوالے کردی گئی،یس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے پولیس ٹیم کی کامیاب کاروائی پر شاباش کا پیغام دیتے ہوئے دیگر علاقہ ایس ایچ اوز کو ضروری ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے علاقوں میں پیٹرولنگ کے عمل کو یقینی بنائیں،رات دیر ایس ایچ او گشت کریں، جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں، عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور درخواست گزاروں کی فوری ریلیف کو یقینی بنائیں بصورت دیگر عوامی مسائل نہ کرنے پر متعلقہ تھانے دار کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :