ٹھکراٹو پریس کلب کی جانب سے سکھر پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں تقریب

پیر 22 جنوری 2018 23:41

سکھر۔22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) ٹھکراٹو پریس کلب کی جانب سے سکھر پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں ظہرانہ تقریب منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر پی ایف یو جے کے مرکزی سیکرٹری جنرل لالا اسد پٹھان، سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر آصف خان لودھی، سینئر نائب صدر عبدالحمید کمبوہ، خازن جلال بھیو، پریس سیکریٹری مجیب ورند ، آفس سیکریٹری مسعود الحسن زیدی، سکھرپریس کلب کے آفس سیکرٹری علی محمد شرسمیت دیگر عہدیدران نے شرکت کی، اس موقع پر ٹھکراٹو پریس کلب کے صدر اللہ وڈایو ، یونین آف جرنلسٹس کے صدر علی منگی سمیت دیگر نے خطاب کیا، تقریب میں مہمانوں کو سندھی ٹوپی اور اجرک کے تحائف پیش کیے گئے۔