جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے جنرل سکرٹری کی قیادت میں وفد کی خیرپور پریس کلب نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد ،پھولوں کے ہار پہنائے اور قرآن پاک کا مقدس تحفہ پیش کیا

پیر 22 جنوری 2018 23:41

سکھر۔22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے جنرل سکریٹری ممتاز حسین سہتو کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے پریس کلب خیرپور پہنچ کر پریس کلب کے نئے منتخب عہدیداران خان محمد خان، محمد حاجن سمنگ، مختیار پھلپوٹو، میاں فاتح میرانی، محمد بخش جویو، شفیق شر، خادم کلہوٹو، شکیل جانوری و دیگر کو مبارکباد دیگر پھولوں کے ہار پہنائے اور قرآن پاک کا مقدس تحفہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

جاری کرد اعلامیہ کے مطابق وفد میںامیر ضلع خیرپور کے صدر امتیاز سہتو، مولانا عزیز الرحمان شر، در محمد خاصخیلی، حسن طارق شمسی و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے جنرل سکرٹری ممتاز حسین سہتو نے کہا کہ قرآن پاک کامیابیوں کی ماسٹر کی ہے۔ قرآن پاک کو سیکھ کر علم پیرا ہوکر ہی دنیا و آخرت کی کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں۔ مسلمان آپس میں اتحاد پیدا کریں۔ ہمارا دشمن ہمارے خلاف سازشوں میں ہروقت مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں نے ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیا ہے۔ کسی بھی معاشرے کی بہتری کیلئے صحافیوں کی بڑی خدمات ہیں۔

متعلقہ عنوان :