شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکی جانب سے ایم ایڈ کے سالانہ امتحانات 2016کے نتائج کا اعلان

پیر 22 جنوری 2018 23:40

․ سکھر۔22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورنے ایم ایڈ (ماسٹرز آف ایجوکیشن)کے سالانہ امتحانات 2016کے نتائج کا اعلان کر دیا، یونیورسٹی کے ناظم امتحانات سید مہدی شاہ راشدی کے جاری کرد ہ ایک اعلامیہ کے مطابق نتائج کا گزٹ تمام ملحقہ ایجوکیشن کالجوں/سینٹرزمیں بھیجا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے نتائج جاننے کیلئے اپنے ایجوکیشن کالجوں /سینٹرزسے رابطہ کریں۔