پاک آرمی میں بطورکیپٹن بھرتی کے مواقع

پیر 22 جنوری 2018 23:40

ْ سکھر۔22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء)آرمی سلیکشن اینڈ رکروٹمینٹ سینٹر پنوعاقل کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان آرمی میں ڈائریکٹ شارٹ سروس کمیشن ۔انٹری مئی 2018کے تحت بطور کیپٹن بھرتی ہونے کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈائرکٹ شارٹ سروس کمیشن انٹری مئی 2018 کی آن لائین رجسٹریشن کی تاریخ 15جنوری سے 17فروری 2018تک مقرر کی گئی ہے ۔مزید تفصیلات کے لئے آرمی سلیکشن اینڈ رکروٹمینٹ پنوعاقل کے ٹیلیفون نمبر071.5805599اور 0333.7072357پر رابطہ کیا جاسکتا ہے یا پاکستان آرمی کی ویب سائیٹ www.joinpkarmy.gov.pkپر وزٹ کر سکتے ہیں ۔