عوام کے مسائل براہ راست معلوم کرکے حل کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا،وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو
پیر 22 جنوری 2018 23:40
(جاری ہے)
بڑی تعداد میں موجود سائلین کے علاوہ عام شہریوں نے بھی ایک طویل عرصہ بعد وزیراعلیٰ ہاؤس میںکھلی کچہری کے انعقاد ، بڑی تعداد میں لوگوں کی اس میں شرکت ،ان کی درخواستوں پر فوری رد عمل اور ان کے مسائل کے حل کے آغاز پر نہایت مسرت کے ساتھ خیر مقدم کیاہے شہری اس امر پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں کہ پہلی بار عام لوگوں کو وزیراعلیٰ تک بلا روک ٹوک رسائی حاصل ہوئی ہے جو حقیقی جمہوریت کی بحالی ،امور میںعوام کی شمولیت اور عوام کے اعتماد کی بحالی میںمدد گار ثابت ہوسکتی ہے اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے یقین دہانی کرائی کہ کھلی کچہری کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا اس کے علاوہ عوام کے قریبی رابطے انکی مشکلات سے آگاہی اور اان کے حل کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔
انہوںنے کہا کہ وہ جلد ہی سوشل میڈیا کے ذریعہ عوام کے ساتھ رابطے میںرہیں گے اور واٹس ایپ اور فیس بک پر شہری براہ راست وزیراعلیٰ کو اپنے مسائل سے آگاہ کرسکیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم عوامی مسائل کے حل میں یقین رکھتے ہیں اور جتنے دن بھی اقتدار میںرہیں عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.