شوہر کے شاپنگ پر ساتھ جانے سے انکار کرنے پر بیوی نے خودکشی کر لی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 22 جنوری 2018 23:37

شوہر کے شاپنگ پر ساتھ جانے سے انکار کرنے پر بیوی نے خودکشی کر لی

ایک خاتون، جو  اپنے کزن کی شادی کے لیے شاپنگ کرنا چاہتی تھی، نے اپنے شوہر کو  شاپنگ پر ساتھ چلنے کا کہا۔ شوہر کے جواب میں ، آج نہیں کل چلیں گے، کہنے پر بیوی نے ناراض ہو کر خودکشی کر لی۔
یہ افسوس ناک واقعہ شمالی بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں پیش آیا۔ دیپک دیوادی نے بتایا کہ اس نے اپنی 23 سالہ بیوی دپیکا کو ہفتے کے روز  بتایا کہ آفس کےکام کی وہ سے  وہ آج شاپنگ پر نہیں جا سکتا  لیکن اگلے روز وہ جا سکتے ہیں۔

اس پر وہ اتنی زیادہ ناراض ہو گئی   کہ اپنے کمرے کو بند کر لیا اور دیپک کو باہر سونا پڑا۔

(جاری ہے)

صبح بھی دروازہ نہ کھلا تو میں دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوا اور دیکھا کہ وہ چھت والے پنکھے کے ساتھ جھول رہی تھی۔ میں نے یہ دیکھ کر فوراً پولیس کو اطلاع دی۔"
مسٹر دیوادی، مقامی گورنمنٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ملازمت کرتے ہیں اور سال پہلے ان کی شادی ہوئی تھی۔ وہ اپنی بیوی، بھائی اور والدین کے ساتھ رہتے تھے۔
پولیس آفیسر کینٹ تنو اپدھائے نے کہا کہ مردہ خاتون کے خاندان نے اس کے خاوند اور سسرال والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ تھوڑی ہچکچاہٹ کے بعد وہ پوسٹ مارٹم کے لیے مان گئے۔ لیکن ابھی تک پوسٹ مارٹم کی رپورٹ نہیں آئی ہے۔