چکوال پریس کلب نے اپنا آپ منوانے میں بڑی جدوجہد کی ہے

ڈائریکٹر انفارمیشن حامد جاوید اعوا ن کا استقبالیہ سے خطاب

پیر 22 جنوری 2018 23:30

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) ڈائریکٹر انفارمیشن حامد جاوید اعوا ن نے پیر کی شب چکوال پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں بھی بنیادی طور پر صحافی ہوں 1985ء میں جب چکوال کو ضلع کا درجہ ملا تو میں سرکاری نوکری کی طرف چلا گیا اور چکوال پریس کلب کی تعمیر و ترقی کا سارا دور میں نے خود دکھا ہے اور بے شک چکوال پریس کلب نے اپنا آپ منوانے میں بڑی جدوجہد کی ہے، وہ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر چکوال تابندہ امجد کے اعزاز میں دئیے جانے والے استقبالیے میں گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام حسین بھٹہ بھی موجود تھے ۔

ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر تابندہ امجد نے بتایا کہ چکوال ان کا تیسرا ضلع ہے انشاء اللہ چکوال کے صحافیوں کی عزت اور وقار کا خیال رکھا جائے گا اور صحافی کے مسائل مل جل کر حل کیے جائینگے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام حسین بھٹہ نے بتایا کہ 23جنوری کو میونسپل اسٹیڈ یم چکوال میں 149گائیں اور بھنیسں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے پروگرام غربت مکائو سکیم کے تحت مستحقین میں قرعہ اندازی کے ذریعے تقسیم کیں جائینگی ۔

ڈاکٹر غلام حسین نے بتایا کہ مستحق افراد کیلئے جو طریقہ کار مقرر کیا گیا ہے وہ انتہائی شفاف ہے اور اس میں اراکین اسمبلی کا کوئی کوٹہ نہیں چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود نے کہا ہے کہ چکوال پریس کلب ایک عمارت نہیں یہ ایک تاریخ ہے اور الحمد اللہ چکوال کے صحافیوں نے اپنی محنت اور جدوجہد سے اپنا آپ منوایا ہے سیکرٹری جنرل پریس کلب محمد خان عاقل نے بتایا کہ مثبت صحافت چکوال پریس کلب کا منشور ہے اور الحمد اللہ ذمہ داری اور سچائی پریس کلب کی ترجیحات ہیں آخر میں اظہار یکجہتی کیک بھی کاٹا گیا۔