امریکا کو برطانیہ کے ساتھ ’قیمتی تعلقات‘ پر توجہ دینا چاہیے، ٹلرسن

پیر 22 جنوری 2018 22:50

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ امریکا کو برطانیہ کے ساتھ اپنے ’قیمتی تعلقات‘ پر توجہ دینا چاہیے۔

(جاری ہے)

ٹلرسن نے یہ بات لندن میں برطانوی وزیراعظم ٹیریزا مے اور وزیرخارجہ بورس جانسن سے ملاقات کے بعد کہی۔ ٹلرسن کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کا اپنا مجوزہ دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ ٹرمپ کے اس دورے کی منسوخی کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان انتہائی قریبی تعلقات پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :