بین الکوریائی رابطے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے آغاز میں مددگار ہو سکتے ہیں، جنوبی کوریا

پیر 22 جنوری 2018 22:50

سئیول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) جنوبی کوریا کے صدر مٴْون جے اِن نے کہا ہے کہ جزیرہ نما کوریا میں نئے رابطے امریکا کے ساتھ مذاکراتی عمل کے بند دروازے کھول سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ موجودہ رابطوں کا خوشگوار مٴْوڈ کب تک برقرار رہتا ہے۔

(جاری ہے)

صدر مون کے مطابق مذاکراتی سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے ہمت اور دانش مندی کی ضرورت ہے اور اس کا تسلسل سرمائی اولمپکس کے بعد بھی جاری رکھنے سے ہی بات آگے بڑھے گی۔ جنوبی کوریا کے صدر کا یہ بیان شمالی کوریائی وفد کی آمد کے تناظر میں ہے۔ اکیس جنوری کو شمالی کوریا کا ایک وفد جنوبی کوریا دو روز کے لیے پہنچا تھا۔

متعلقہ عنوان :