ساہیوال، بہن کو بری راہ پر چلانے کے شبہ میں 24سالہ شادی شدہ لڑکی پر مسلح افراد کا تشدد

منہ کالا کر کے سر کے بال اور بھنویں مونڈ کر گھمایا گیا ،پولیس نے جنرل کونسلر سمیت سات ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے پانچ کو گرفتار کر لیا

پیر 22 جنوری 2018 22:50

ساہیوال، بہن کو بری راہ پر چلانے کے شبہ میں 24سالہ شادی شدہ لڑکی پر مسلح ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) رسول پور کالونی میں بہن کو بری راہ پر چلانے کے شبہ میں ایک 24سالہ شادی شدہ لڑ کی سونیا کنول پر 7مسلح افراد کا تشدد منہ کالا کر کے سر کے بال اور بھنویں مونڈ دئے اور کونسلر کے ڈیرہ پر گھمایا ۔کونسلر سمیت 5ملزم گرفتار۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق رسول پور کالونی کے عبد الطیف کے بیٹے وسیم اعجاز کو شبہ تھا کہ اس کی بہن اور ایک لڑ کے قیوم نامی کے دوران پیغام رسانی سونیا کنول کر تی ہے اور اسے بری راہ پر چلا رہی ہے جس پر اسے اس کے گھر میں دا خل ہونے پر پابندی لگا دی لیکن وہ آج پھر قیوم کے چند کوائف لے کر ان کے گھر پہنچ گئی وسیم اعجاز اس کے بھائی محمد علی اور باپ محمد لطیف نے سونیا کنول کو قابو کر لیا اور کونسلر کے ڈیرہ پر لے گئے جہاں عبد الطیف ،محمد علی ،وسیم اعجاز ،عامر شہزاد اور شاہد ملک کونسلر نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ اس پر تشدد کیا اس کا منہ کالا کر کے اور سر کے بال اور بھنویں مونڈ دیں اور اسے پھر وہاں گھمایا جس کے بعد پولیس تھانہ غلہ منڈی کو رپورٹ ملی جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر شاہد ملک کونسلر اور اسکے چار ساتھیوں عبد الطیف،وسیم اعجاز ،محمد علی اور عامر شہزاد کو گرفتار کر لیا اور سونیا کنول کی رپورٹ پر سات ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اورسونیا کنول کا ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے میڈیکل کرایا گیا جس میں اسکے سر بال اور بھنویں وغیرہ کاٹنے،تشدد کے الزامات کی تصدیق ہو گئی۔