اوکاڑہ [ دیہاتیوں اور پولیس کے ساتھ مقابلہ،ایک ڈاکو ہلاک ، دو فرار

پیر 22 جنوری 2018 22:50

اوکاڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) اوکاڑہ کے نواح میں دیہاتیوں اور پولیس کے ساتھ مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ڈاکو ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹنے میں مصروف تھے کہ دیہاتیوں کے ساتھ مقابلہ ہوگیا اے ایس پی دیپالپورکی قیادت میں پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق نواحی موضع کوٹ دین واگرہ کے قریب تین نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے ناکہ لگایا ہوا تھا اور راہگیروں سے لوٹ مار کررہے تھے جس کی اطلاع اہل دیہہ کو مل گئی جنہوں نے ڈاکوئوں کو گھیرہ میں لے لیا اور دونوں اطراف سے فائرنگ شروع ہو گئی ڈسڑکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ اسد حسن علوی کے حکم پراے ایس پی دیپالپور نوشیروان پولیس کی نفری کے ہمراہ جائے واردات پر پہنچ گئے جنہوں نے دیہاتیوں کی حفاظت کرتے ہوئے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ایک نامعلوم ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ اسکے دو ساتھی ڈاکو موٹر سائیکل سمیت دیگر مال مسروقہ واسلحہ چھوڑکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ڈی پی او اوکاڑہ اسد علوی نے فرار ہونے والے ڈاکوئوں کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے کر انکے تعاقب میں روانہ کردی ہیں#

متعلقہ عنوان :