میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اس میں میری کوئی بد دیانتی شامل نہیں،ایس ایس پی راو انوار کا اہم بیان منظر عام پرآگیا

میں نے مقدمات میں نقیب اللہ کا نام دیکھا،4دہشت گردوں کو مارا ایک پر واویلا کیا جا رہا ہے ،مجھ سے غلطی ہو سکتی ہے مجھے صفائی کا موقع نہیں دیا جا رہا ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 22 جنوری 2018 22:38

میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اس میں میری کوئی بد دیانتی شامل نہیں،ایس ..
کراچی (اردو وائنٹ تازہ ترین اخبار- 22جنوری2018ء )نقیب اللہ قتل کیس بھگتنے والے ایس ایس پی راؤ انوار کا اہم بیان منظر عام پر آگیا۔انکا کہنا تھا کہ میرے خلاف پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے ۔خدارا میری بات سمجھی جائے اور ماحول خراب نہ کیا جائے۔میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اس میں میری کوئی بد دیانتی شامل نہیں۔میں نے مقدمات میں نقیب اللہ کا نام دیکھا،4دہشت گردوں کو مارا ایک پر واویلا کیا جا رہا ہے ،مجھ سے غلطی ہو سکتی ہے مجھے صفائی کا موقع نہیں دیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی راو انوار کی روپوشی کی خبروں کے بعد ان کا اہم بیان منظر عام پرآگیا۔انکا کہنا تھا کہ سب سے پہلے سندھ کے وزیر داخلہ نے کہا کہ نقیب اللہ مارا گیا اب کہا جا رہا ہے کہ وہ بے گناہ ہے۔انکا کہنا تھا کہ مقابلے میں 4دہشت گرد مارے گئے صرف ایک کو ہی بنیاد بنا کر واویلا کیوں کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک ہی رات میں میرے خلاف ماحول بنا دیا گیا۔

میرے خلاف پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے ۔خدارا میری بات سمجھی جائے اور ماحول خراب نہ کیا جائے۔میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اس میں میری کوئی بد دیانتی شامل نہیں۔میں نے مقدمات میں نقیب اللہ کا نام دیکھا،4دہشت گردوں کو مارا ایک پر واویلا کیا جا رہا ہے ،مجھ سے غلطی ہو سکتی ہے مجھے صفائی کا موقع نہیں دیا جا رہا ہے۔انکا کہنا تھا کہ میں دہشتگردی کے خلاف لڑ رہا ہوں ،اس میں میرا کوئی مفاد نہیں ہے۔ایسی چیزیں دیکھنے میں آ رہی ہیں جن سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔انکا کہنا تھا کہ یہ دہشتگرد ملک و قوم کے دشمن ہیں ۔انہوں نے ہماری مساجد اور امامبارگاہوں کو نشانہ بنایا ۔ہمارے قابل لوگوں کا قتل کیا یہ لوگ معافی کے حقدار نہیں۔