شہباز شریف کو نیب طلب کرے توبدنیتی اور انتقا م اگر سیاسی مخالفین جائیں تو احتساب ، مونس الٰہی

نیب کی شہباز شریف کو چائے کی دعوت کلین چٹ دینے کیلئے نہیںغریبوں کے نام پر آشیانہ سکیم میں کئے گئے اربوں روپے کے فراڈ کی تحقیقات کیلئے تھی اپنی پریس کانفرنس میں آشیانہ فراڈ سے توجہ ہٹانے کیلئے شہباز شریف آئیں بائیں شائیں کرتے رہے مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ

پیر 22 جنوری 2018 22:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) شہباز شریف کی سوموار کو نیب لاہور کے دفتر میں طلبی اور اس کے بعد ان کی پریس کانفرنس پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما مونس الٰہی نے کہا ہے کہ اگر نیب اور عدلیہ شہباز شریف یا ان کے نااہل بڑے بھائی کو طلب کریں تووہ فوراً بدنیتی اور انتقام کی رٹ لگانا شروع کردیتے ہیں اور جب ان کے سیاسی مخالفین کو بلایا جائے تو وہ اسے احتساب قرار دیتے ہیں، شریف خاندان تضادات کا ایسا مجموعہ ہے جو اپنے کالے کرتوتوںکی ناکام پردہ پوشی کیلئے اداروں پر الزام تراشی کر رہا ہے۔

مونس الٰہی نے کہا کہ آج نیب نے شہباز شریف کولاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی میں ہونے والے آشیانہ ہائوسنگ سکیم کے نام پر اربوںروپے کے فراڈ کی تحقیقات کیلئے طلب کیا تھا جس میں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے آشیانہ اقبال کی تعمیر کا ٹھیکہ کامیاب بولی دینے والی کمپنی چودھری لطیف اینڈ سنز سے لیکر بطور وزیراعلیٰ پنجاب اپنی من پسند لاہور کاسا ڈویلپرز کو دے دیا جس کا وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے تعلق بتایا جاتا ہے، اپنے اس عمل سے انہوں نے خزانے کو 905 ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیب آشیانہ اقبال کی کنسلٹنسی کا انجینئرنگ کنسلٹنسی سروسز پنجاب نامی کمپنی کو کنٹریکٹ دینے کی بھی تحقیقات کر رہی ہے جسے یہ معاہدہ 192 ملین میں دیا گیا جبکہ نیسپاک نے اسی کام کیلئے 35 ملین کی پیشکش کی تھی۔ مونس الٰہی نے کہا کہ شہباز شریف کو نیب نے چائے کی دعوت پر کلین چٹ دینے کیلئے نہیں بلکہ غریبوں کے نام پر قائم کی گئی آشیانہ سکیم میں ہوئے اربو ںروپے کے فراڈ کی تحقیقات کیلئے بلایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اداروں پر بدنیتی کا الزام لگانے والے غریبوں کے نام پر قائم کئے گئے آشیانہ منصوبہ میں خود سنگین بدنیتی کے مرتکب ہیں۔

متعلقہ عنوان :