Live Updates

دنیا کا کرپٹ ترین شخص پنجاب کا وزیر اعلی شہباز شریف ہے وفاق سمیت تمام صو بوں کی حکو متیں اب وینٹیلیٹر پر ہیں کسی بھی وقت انکا خا تمہ ہو سکتا ہے

ملک کا بیٹرا غرق کر نے میں شریف خا ندان نے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کیا سا بق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی را جہ ریاض احمد خان کی میڈ یا سے گفتگو

پیر 22 جنوری 2018 22:31

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) سا بق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی را جہ ریاض احمد خان نے کہا کہ دنیا کا کرپٹ ترین شخص پنجاب کا وزیر اعلی شہباز شریف ہے وفاق سمیت تمام صو بوں کی حکو متیں اب وینٹیلیٹر پر ہیں کسی بھی وقت انکا خا تمہ ہو سکتا ہے ملک کا بیٹرا غرق کر نے میں شریف خا ندان نے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کیا وہ گز شتہ روز یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا اب ن لیگ کی حکو مت کو آکسیجن دینے بھی فرق نہیں پڑے گا عمران خان کی تقلید کر تے ہو ئے انہوں نے بھی موجودہ اسمبلی پر لعنت بھیجتے ہو ئے کہا کہ جس اسمبلی میں گونگے بہرے افراد کو ہاتھ باندھ کر بٹھا دیا جا ئے اور انہیں بو لنے کی اجازت نہ ہوایسی اسمبلی پر لعنت ہی بھیجی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ این اے 82میں میرا مقا بلہ سٹیٹ منسٹر برا ئے خزا نہ سے ہے را نا افضل کو اس کی اوقات یاد دلا دونگا انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت پی ٹی آئی کا ہے اقتدار میں آنے کے بعد سب سے پہلے کر پٹ لو گوں کو انصاف کے کہٹرے میں لا ئیں لو ٹی ہو ئی دولت واپس پا کستان لا نا اولین ترجیح ہے ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات