اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایگزیٹ جعلی ڈگری کیس کی سماعت ملتوی کردی

پیر 22 جنوری 2018 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) ایگزیٹ جعلی ڈگری کیس کے ملزم شعیب شیخ اور دیگر کی بریت کے خلاف ایف آئی اے کی اپیل پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی ، ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی ۔

(جاری ہے)

سوموار کو ایگزیٹ جعلی ڈگری کیس کے ملزم شعیب شیخ اور دیگر کی بریت کے خلاف راجا خالد محمود ڈپٹی اٹارنی جنرل نے دلائل دئیے کہ ٹرائل کورٹ کے جج نے شعیب شیخ کو رشوت لے کر بری کرنے کا اعتراف کیا۔

اعتراف کے بعد فیصلے کی کیا اہمیت رہ گئی اس نکتے پر بھی معاونت کریں۔ عدالت نے بھی ایگزیکٹ کے ایک ملازم کو سزا سنائی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل شعیب شیخ تو ملازم نہیں بلکہ ادارے کا چیف ہے۔جعلی ڈگری کیس سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی۔ سپریم کورٹ نے بھی اس معاملے پر از خود نوٹس لے لیا ہے لہذا سپریم کورٹ میں سماعت تک کارروائی کو ملتوی کیا جائے عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی

متعلقہ عنوان :