سینیٹ ارکان ایوان میں صرف اپنی تقریر کے لئے نہ آئیں بلکہ دوسرے ارکان کی تقاریر بھی سنیں، رضا ربانی

پیر 22 جنوری 2018 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ سینٹ ارکان ایوان میں صرف اپنی تقریر کے لئے نہ آئیں بلکہ دوسرے ارکان کی تقاریر بھی سنیں، اپنی تقریر کر کے ایوان سے چلے جانا اور دوسروں کی تقریر نہ سننا پارلیمانی روایت نہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر میر کبیر احمد شاہی اجلاس میں آئے تو آتے ہی زیر بحث معاملے پر بات کرنے کی اجازت طلب کی جس پر چیئرمین نے کہا کہ آتے ہی آپ نے مائیک مانگ لیا۔ دوسروں کی تقریر تو سنی نہیں۔ دوسروں کی تقریر نہ سننا اور چلے جانا پارلیمانی روایت نہیں۔ کئی ارکان اپنی تقریر کر کے ایوان سے چلے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :