سینیٹ نے آڈیٹر جنرل کے فرائض، اختیارات اور ملازمت کی شرائط و ضوابط (ترمیمی) بل 2017ء کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی

پیر 22 جنوری 2018 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) سینیٹ نے آڈیٹر جنرل کے فرائض، اختیارات اور ملازمت کی شرائط و ضوابط (ترمیمی) بل 2017ء کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے خزانہ و اقتصادی امور رانا محمد افضل نے تحریک پیش کی کہ آڈیٹر جنرل کے فرائض اختیارات اور ملازمت کے شرائط و ضوابط آرڈیننس 2001ء میں مزید ترمیم کرنے کا بل آڈیٹر جنرل کے فرائض، اختیارات اور ملازمت کی شرائط و ضوابط (ترمیمی) بل 2017ء قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں زیر غور لانے کے لئے سینیٹ کے قواعد 2012ء کے قاعدہ 99 کے ذیلی قاعدہ 2 کے مقتضیات سے صرف نظر کیا جائے۔

ایوان بالا نے تحریک کی منظوری دے دی جس کے بعد انہوں نے یہ بل ایوان میں پیش کیا۔ چیئرمین نے بل کی شق وار منظوری حاصل کرنے کے بعد حتمی منظوری کے لئے بل ایوان میں پیش کیا۔ ایوان بالا نے اتفاق رائے سے بل کی منظوری دے دی۔

متعلقہ عنوان :