وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اسکول ایجوکیشن کا اجلاس

پیر 22 جنوری 2018 22:15

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کے اسکول ایجوکیشن سے متعلق اجلاس پیر کو وزیراعلی ہائوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تعلیم کی موجودہ صورتحال اور اس حوالے سے تجاویز اور اصلاحات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں وزیر قانون، چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری تعلیم، سابق سیکریٹریز تعلیم عبدالعزیز عقیلی، فضل اللہ پیچویو و دیگر نے شرکت کی۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تعلیمی اصلاحات کے حوالے سے قانون میں ضروری ترامیم کرکے اصلاحات کو آگے لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اصلاحات کی بدولت موجودہ تعلیمی ڈھانچے میں مزید بہتری آئے گی۔

متعلقہ عنوان :