گورنر سندھ سے آئی جی سندھ کی ملاقات

گورنر سندھ کا انتظار احمد اور نقیب اللہ کی ہلاکت کے واقعات پر اظہار تشویش، مکمل غیر جانبدارانہ تحقیقات کی ہدایت

پیر 22 جنوری 2018 22:14

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) گورنر سندھ محمد زبیر سے انسپکٹرجنرل پولیس سندھ اے ڈی خواجہ نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبہ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، حالیہ دو اہم واقعات کے تناظر میں عوام میں پائی جانی والی بے چینی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے ا انتظار احمد اور نقیب اللہ کی ہلاکت کے واقعات اور ان کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ان کی مکمل غیر جانبدارانہ انکوائری کرکے حقائق کا پتہ لگانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ان واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق جلد از جلد کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ متاثرہ افراد کے لواحقین کو انصاف مل سکے۔ انہو ں نے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کی محافظ ہے۔ آئی جی سندھ نے گورنر سندھ کو یقین دلایا کہ ان دونوں واقعات کی ہر زاویہ سے تحقیقات کی جا رہی ہے اور ان کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :