پبی پولیس کی کارروائی ،6 رُکنی بین الصوبائی کار لفٹر گینگ ماسٹر مائنڈ سمیت گرفتار

پیر 22 جنوری 2018 22:14

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) پبی پولیس نی06 رُکنی بین الصوبائی کار لفٹر گینگ کو ماسٹر مائنڈ سمیت گرفتار کرلیا ۔ملزمان سے ابتدائی تفتیش کرنے پر ملزمان نے تمام راز اُگلتے ہوئے مزید کئی وارداتوں کابھی اعتراف کر لیا ۔ملزمان کی نشاندہی پرلاکھوں روپے مالیت کی اغوا ہونے والی06قیمتی گاڑیاںبرآمد کرلی گئی جس تھانہ نوشہرہ کینٹ ، تھانہ نوشہرہ کلاں تھانہ سوات اور پبی تھانے کی حدود سے اغوا کی گئی ۔

جبکہ ایک گاڑی مشکوک شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی پبی لقمان خان اور ایس ایچ او شاد علی خان نے تھانہ پبی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران شاہ ولد بہرام شاہ سکنہ تارو جبہ کی گاڑی نمبر XLI/923 ماڈل 2010 دیوان شادی سے نامعلوم چوروں نے میری گاڑ ی اغوا کرلی۔

(جاری ہے)

پبی میں گاڑیوں کی اغوا کی پے در پے واقعات کے پیش نظر ڈی پی او نوشہرہ قاسم علی نے ایس پی انوسٹی گیشن ثناء اللہ خان کی نگرانی میں ڈی ایس پی پبی سرکل لقمان خان کی سربراہی میں ایس ایچ ائو تھانہ پبی انسپکٹر شاد علی خان پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے اوچ نہر جلوزئی میں اسلام بھٹہ خشت سے ایک گاڑی اور تارو جبہ میں زیارت خان کی جگہ سے دو عد دگاڑیں برآمد کرکے ملزمان سلمان ولد انور شیر سکنہ مردان ،عامر ولد فرید گل سکنہ مردان ،محسن ولد ساجد اللہ سکنہ مردان ،زیارت خان ولد فیروزخان سکنہ مردان کو گرفتار کرلیا ۔

ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کرتے ہوئے مزید وارداتوں کا اعتراف کرلیا ۔ملزمان کی نشان دہی پر06قیمتی گاڑیاں بھی برآمد کرلی گئی۔ واضح رہے کہ اس گروہ کا ماسٹر مائنڈ زبیر باشا ہے جو ٹیمپرنگ کاماہر ہے اور نئے نمبرلگا کر سادہ لوح لوگوں کودھوکہ دے رہے ہیں۔ یہ گروپ پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں بھی چوری شدہ گاڑیاں فروخت کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :