ْکمشنر گوجرانوالہ کی زیر صدارت اجلاس شیخوپورہ روڈ کی تعمیر سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا

پیر 22 جنوری 2018 22:12

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) کمشنر گوجر انوالہ ڈویژن کیپٹن(ر) محمد آصف کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس میں گوجر انوالہ شیخوپورہ روڈ کی تعمیر ‘ فنڈز اور متعلقہ دیگر امور کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں عوا م کو فراہم کی جانے والی خدمات اور مختلف محکموں کی تنصیبات منتقل کرنے کے لئے تمام امور کا جائزہ لیاگیا جس میں پی ٹی سی ایل‘ این ٹی ایس‘ سو ئی گیس‘ واپڈا‘ جنگلات اور پبلک ہیلتھ انجینئر نگ کے محکموں کی تنصیبات کو منتقل کرنے کے لئے سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں تر قیاتی محکموں سے متعلقہ افسران شریک تھے، کمشنر کیپٹن (ر) محمد آصف نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا فلاح عامہ کا پراجیکٹ ہے اس کی تکمیل سے لاکھوں لوگوں کو آمد و رفت کی سہولتیں میسر آئیں گی۔ اس منصوبہ سے متعلق سرکاری محکموں کو انتہائی دلجمعی اور محنت سے فرائض انجام دیناہو ں گے تاکہ لوگوں کی توقعات پوری کرتے ہو ئے انہیں بہترین سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ اجلاس میں ترقیاتی محکموں کے افسران نے کمشنر کو اس منصوبہ کے خدو خال کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔