گوجرانوالہ ،ریسکیو 1122 کی آرمی جوانوں کے ساتھ فرسٹ ایڈ اور فائر فائٹنگ کی تربیتی مشقیں

پیر 22 جنوری 2018 22:12

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء)ریسکیو 1122گوجرانوالہ نے پاکستان آرمی کے جوانوں کے ساتھ مل کر فرسٹ ایڈ اور فائر فائٹنگ کی تربیتی مشقیں کیں۔

(جاری ہے)

کسی بھی حادثہ کی صورت میں ابتدائی طبی امداد کی بہت اہمیت ہے جسکے باعث ریسکیو 1122نے آرمی کے جوانوں کو فریکچر اور آگ لگ جانے کے صورت میں دی جانے والی فرسٹ ایڈ کی تربیت دی ۔اس ورکشاپ کا مقصد عام اور جنگی حالات میں اپنے ساتھیوں اور عام لوگوںکی مدد اور انکی جان بچانا تھا۔